21 اپریل 2013 - 19:30
لبنان میں الاحسان نامی مسجد کا افتتاح

لبنان کے شمال میں واقع شہر المنیہ میں الاحسان نامی مسجد کا افتتاح ہوا ہے اس کی افتتاحی تقریب میں نامور مسلمان شخصیات نے شرکت کی۔

ابنا: 19 اپریل 2013 کو لبنان کے شہر المنیہ میں الاحسان نامی مسجد کا افتتاح ہوا۔ اس مسجد کی افتتاحی تقریب مین لبنان کی نامور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور قومی یکجہتی جماعت کے سربراہ شیخ مصطفی ملص نے خطاب کیا۔ شیخ ملص نے اپنے خطاب میں کہا اس مسجد کی تعمیر کا مقصد دین اسلام کی تعلیمات کا فروغ اور اعتدال پسند افراد کی تربیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا مساجد سے وحدت و اخوت کا درس ملنا چاہئے۔ یادرہے کہ اس مسجد میں اسلامی تحقیقاتی اور قرآن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

.....

/169